لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا۔
پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت میں پیش کیا تھا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی اور انہیں کیس سے بری کر دیا۔
دوسری جانب نو مئی کو توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ اور دیگر خواتین کارکنوں کوپانچ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا-
صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجا اور خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق خواتین کا فوٹو کرامیٹک ٹیسٹ اور موبائل فون ریکور کرنے ہیں۔ بیس روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مشروط کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ صبح سورج نکلنے کے بعد خواتین کو لے کر جا سکتے ہیں اور سورج غروب ہونے پر واپس جیل منتقل کیا جائے۔