9مئی کے واقعے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، عمران خان

IMRAN KHAN speech

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 9مئی کے واقعے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی مذمت کی، ہر پاکستانی 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کےٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ میں نے میڈیا کو اپنا گھر کھول کردکھا دیا۔

حکومت کا زمان پارک میں آپریشن کے لیے عمران خان سے مذاکرات کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کےاقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی۔ خوف کی فضاء میں ملک نہیں چل سکتا۔ سات ہزار لوگوں کو گرفتار کرکے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسی بنیاد پر کہا تھا کہ ایک ہفتے میں معاملات درست ہوجائیں گے۔ جس جماعت کاووٹ بینک ہو اسے ہرایا نہیں جاسکتا۔ بڑی جماعت میں کسی کےآنے جانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم 11 ماہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔ یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *