تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو عدالتوں نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ شیریں مزاری اور خیال کاسترو کو بھی رہائی کا پروانہ مل گیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید کو لاہور ہائی کورٹ پیش کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو عدالت سے رہائی کا پروانہ مل گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔دونوں پر 3ایم پی او کے تحت مقدمات درج تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خیال کاسترو کی نظری بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں ریڈ زون میں دھرنا دے دیا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی
لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی کارکن عائشہ بھٹہ کی نظر بندی کا اقدام معطل کردیا۔ عدالت نے عائشہ بھٹہ کی 3 روز کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور فلک ناز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی۔
قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تحریک منظور
گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شیریں مزاری کو رہا کیا گیا۔ لین اسلام آباد پولیس نے دوبارہ انہیں گرفتار کرلیا تھا۔
تحریک انصاف کے تین اہم رہنما اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل کردیے گئے۔ سیف اللہ نیازی، فیاض الحسن چوہان اور علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے جہلم
جیل میں منتقل کردیا گیا۔