چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف نیب اور توشہ خانہ کیسز کی سماعت آج پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں ہوں گی۔ عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رینجرز نے نیب کے آرڈر پر حراست میں لیا تھا۔ جس کے بعد انہیں پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز ایچ الیون اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو نیب راولپنڈی کے آفس سے پولیس لائن لے جایا گیا۔
مزید جانیں: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت میں پیشی کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ پیشی کے دوران صرف مجاز افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
پولیس کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔