ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

EID MUBARAK NAYAUJALA

ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، پشاور سمیت تمام چھوٹے بڑوں شہروں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی گئی

کراچی کے علاقہ گرومندرمیں سب سے بڑا عید کی نماز کا اجتماع ہوا۔ لاہور کی بادشاہی مسجد، داتا دربار اور باغ جناح میں نماز عید میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ملک کی ترقی اور بقا کیلئے خصوص دعائیں مانگی گئیں، سیاسی شخصیات نے آبائی علاقوں میں نماز ادا کی۔ نیا اجالا کی ٹیم کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور ماڈل ٹاؤن میں عید کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف بھی موجود تھے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔

سعودی عرب، دبئی، قطر، کویت اور افغانستان میں آج عید الطفر، برطانیہ سمیت یورپ،ترکی اورامریکا میں عید

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں عید کی نماز ادا کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید کی نماز لاڑکانہ سندھ میں ادا کی۔
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں دربار موسی پاک شہید میں نماز عیدالفطر ادا کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں دربار حضرت بہاؤالدین زکریا میں نماز عیدالفطر ادا کی۔

ڈی آئی خان میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عیدالفطر کی نماز اپنے آبائی گاوں عبدالخیل میں ادا کی۔ رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے بھی عید کی نماز آبائی علاقے میں ادا کی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راول پنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید کی ادا کی۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی حلقہ ضلع بھمبر میں ادا کی۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق وزارت عظمی کامنصب سنھبالنے کے بعد پہلی بار گھر پہنچے۔ والدین کی قبروں پرفاتحہ خوانی کی

کراچی میں نماز عید کا مرکزی اجتماع گلشن جناح پولوگراونڈ میں منعقد ہوا۔ گورنرسندھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی،غیرملکی سفراء اور سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔

گورنر ہاوس پشاور میں نماز عید کا اجتماع ہوا۔ جس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان نے نماز عید ادا کی

گورنر بلوچستان نے سینٹرل جیل ہدہ میں قیدیوں کے ساتھ عید منائی۔ نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ہدہ جیل کوئٹہ میں قیدیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

لاہور میں عید الفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع عالمگیری بادشاہی مسجد میں ہوا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نماز عید بادشاہی مسجد میں ادا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *