سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی ریکارڈ

Gold RATES PRICE

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں ریٹ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کی کمی سے 1974 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550روپے اور 471روپے کی کمی ہوئی۔

گندم، آٹا، چینی اور کھاد کی اسمگلنگ پر دو سال قید کا قانون نافذ

حالیہ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 216850 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 185914روپے کی سطح پر آگئی۔

سپریم کورٹ نے رئیل اسٹیٹ پر 20 فیصد انکم ٹیکس کے خلاف عبوری ریلیف دے دیا

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2530روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2170روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *