قومی ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی- کیویز چورانوے رنز بنا کر آؤٹ پویلین لوٹ گئے-
لاہور میں گرین شرٹس نے کیویز کو اٹھاسی رنز سے دھول چٹا دی۔ نئے کیوی بلے بازوں کیلیے ایک سو تراسی رنز کا ہدف پاکستانی پیس اٹیک کے سامنے پہاڑ جیسا ثابت ہوا-
وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
مارک چیپ مین اور کپتان ٹام لیتھم نے کچھ مذاحمت دکھائی لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔ پھر حارث رؤف کا جادو سر چڑھ کر بولا ، انہوں نے چار بلے بازوں کو پویلین بھیجا-
قومی کرکٹر امام الحق کے دل میں بھی دولہا بننے کی خواہش مچلنے لگی
عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس ایک سو بیاسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے-
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپنگ جوڑی ناکام رہی تو فخر زمان اور صائم ایوب نے دھواں دھار بلے بازی کی دونوں نے سینتالیس سینتالیس رنز کی اننگز کھیلی ۔ کیوی بالر میٹ ہینری نے میچ میں ہیٹرک کی-