آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے فُل بینچ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نااہل کر دیا
تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ اور اسمبلی رکنیت سے نااہل قراد دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایک تقریب کے دوران ججز کے کانوں سے دھواں نکالنے کی بات کی تھی۔
ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر اور سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے آج تنویر الیاس کو عدالت طلب کیا گیا تھا۔
عدالت نے کہا کہ آپ کا ریکارڈ ٹھیک نہیں۔ آپ نے توہین عدالت کی ہے۔
ہائی کورٹ میں پہلی ہی پیشی پر عدالت نے تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا۔
تنویر الیاس نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی- جو قبول نہیںکی گئی-