آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

RAIN IN PAKISTAN A BOY KEEPING HIMSELF SAVE FROM RAIN

ملک بھر میں‌ بارش کا نیا سلسلہ ایک دفعہ پھر دستک دینے کو تیار ہے- لاہور ،قصور، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

WEATHER FORECAST IN PAKISTAN RAIN EXPECTED
WEATHER FORECAST IN PAKISTAN RAIN EXPECTED

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کے باعث آج اور کل اسلام آباد، پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔

عمران خان کی پینٹنگزہاتھوں ہاتھ،مریم نواز کی 2 سال بعد فروخت ہوئی؛رابی پیرزادہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہے گا۔

ادھر کوہ سلیمان رینج میں طوفانی بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں- دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کے بعد کوہ سلیمان رینج میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سربراہ بن گئے

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق این 50 قومی شاہراہ دھاناسر کو کلیئر کر کے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ، بارش سے گندم کی فصل کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *