معروف سابق بھارتی کرکٹر اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو 10 ماہ قید کاٹنے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔
گزشتہ برس بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو 34 برس پرانے حادثے کے کیس میں 1 سال قید کی سزا سنائی تھی، حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔
پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سربراہ بن گئے
سابق بھارتی کرکٹر گزشتہ 10 ماہ سے پٹیالا کی جیل میں قید تھے، سزا مکمل ہونے سے پہلے رہائی سے متعلق جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سدھو کی 2 ماہ قبل رہائی جیل میں اچھے برتاؤ کے باعث عمل میں آئی۔
سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق
سدھو کے حامی بھی بڑی تعداد میں جیل کے باہر موجود تھے اور جیسے ہی سدھو جیل سے باہر آئے تو حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ سدھو ہاتھ جوڑ کر ان کی موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کرتے رہے۔
بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کا سابقہ اہلیہ، بھائی پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
خیال رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے ریاستی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست کے بعد پنجاب کانگریس کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا، گزشتہ ہفتے نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا تھا، انہیں دوسرے اسٹیج کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔