سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

PRINCE SALMAN AND SYRIAN PESIDENT ASAD

سعودی عرب اور شام نے 11 برس بعد سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

شام کی خانہ جنگی کے آغاز کے ایک سال بعد دونوں ممالک نے 2012 میں تعلقات منقطع کیے تھے۔

سعودی ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی خبریں، تردید بھی آگئی

ایک سرکاری ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دونوں حکومتیں “عید الفطر کے بعد سفارت خانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں”۔
یہ اقدام سعودی عرب اور خطے میں شام کے قریبی اتحادی ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز

یہ اقدام کئی سالوں کی تنہائی کے بعد شام کو دوبارہ علاقائی دائرے میں دوبارہ ضم کرنے کے عمل میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

گذشتہ ہفتے شام کے صدر بشار الاسد نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جو 2018 میں تعلقات کی بحالی کے بعد ان کا دوسرا دورہ ہے۔ یہ دورہ گزشتہ ماہ عمان کے دورے کے بعد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *