پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات ملتوی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

PTI AND ELECTION COMMISSION

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اسد عمر اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پورا ملک چاہتا ہے کہ ای سی پی حکام کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، یہ پہلا موقع ہے جب کسی موجودہ سویلین حکومت نے آئین کو پامال کرنے کا اقدام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ‌نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور عوام کے لیے آئین کی حفاظت کرنا ضروری ہے، پوری عوام سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے، ’’میں ججوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئین کو بچانا ان کا کام ہے‘‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے خلاف حکومت نے ریویو فائل نہیں کیا تھا، سویلین حکومت میں پہلی مرتبہ ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اور وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکو پتا نہیں حکومت میں آنےکےبعد کیا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کروانے کے پابند ہیں‌، الیکشن کمیشن

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمارے خلاف کل کابینہ کا اعلامیہ آئے گا پھر معلوم ہوا کہ ہم توایجنڈے میں ہی نہیں تھے، ٹارگٹ تو سپریم کورٹ تھی، سپریم کورٹ پرحملہ کرنےکیلیے گزشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے کے اقدام کےخلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، 96 مرتبہ ایسوسی ایشن نےالیکشن کمیشن کے فیصلےکومسترد کیا، تحریک انصاف ہروکلا تحریک کے پیچھےکھڑی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *