پاکستان سپر لیگ 8 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بدھ کو ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے 161 رنز ہدف کے تعاقب میں صرف 76 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ملتان سلطانز مسلسل تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
دو ہزار اٹھائیس کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا امکان
لاہور کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، سام بلنگز 19، حارث روف 15 اور ڈیوڈ ویزے 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، ملتان کی طرف سے کوٹریل نے تین، اسامہ میر نے دو وکٹیں حاص کیں۔
قومی کرکٹر امام الحق کے دل میں بھی دولہا بننے کی خواہش مچلنے لگی
قبل ازیں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے۔ کیرون پولارڈ نے 34 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 33، عثمان خان 29 اور ٹم ڈیوڈ 22 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے تیار
واضح رہے کہ لاہور قلندرز 2022 میں پی ایس ایل کی فاتح اور ملتان سلطانز رنز اپ رہی تھی، ٹورنامنٹ کے جاری سیزن کے لیگ مرحلے کے دونوں میچوں میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور کی ٹیم ابھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی، ایونٹ میں کل ایلی مینیٹر ون اسلام آباد اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا، ایلی مینیٹر ون ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گی جبکہ جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے خلاف 16 مارچ کو ان ایکشن ہوگی اور اس میچ میں جو ٹیم جیتی وہ فائنل میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کرے گی۔
وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
میچ میں ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان اور لاہور قلندرز کی کپتانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کی۔
پلیئنگ الیون ملتان سلطانز:
محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رائیلی روسو، ٹِم ڈیوڈ، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹرل، احسان اللہ
پلیئنگ الیون لاہور قلندرز:
شاہین آفریدی کپتان، فخر زمان، عبداللہ شفیق، طاہر بیگ، وکٹ کیپر سیم بلنگز، حسین طلعت، ڈیوڈ ویزا، سکندر رضا، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان