قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے تیار

BABAR AZAM AND VIRAT KOHLI CRICKETER

بابراعظم پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے تیاریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ وہ وہاں بھرپور پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اس کے لیے مجھے اور رضوان کو اوپننگ میں رنز بنانے ہوں گے۔ تاہم میں اور رضوان ہر میچ میں رنز نہیں بنا سکتے۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور محض دو پلئیرز کی کارکردگی پر انحصار نہ کریں۔

مزید پڑھیں: دو ہزار اٹھائیس کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا امکان

کپتان بابراعظم نے کہا کہ کھیل کے دوران تنقید ہوتی رہتی ہے۔ کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ہر کوئی آپ کے حق میں بولے۔ میں ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں اس لیے میرا اعتماد بڑھتا ہے۔

مزید پڑھیں: ون ڈے رینکنگ؛ بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ، شاہین آفریدی ٹاپ 20 میں آگئے

دوسری جانب ایشیاکپ 2023 ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جانا ہے۔ تاہم بی سی سی آئی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ جبکہ پاکستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے ہندوستان کا رخ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ سربراہ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور ایشین کرکٹ کونسل کے درمیان ایک میٹنگ بھی بےنتیجہ رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *