اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیےلاہور پہنچ گئیں۔اسلام آبادپولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پرعمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچی ہے۔عمران خان کو عدالت کے حکم پر گرفتار کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سب سے بات اور سمجھوتہ کرنے کو تیار
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان اگر عدالت نہیں آتے ہیں تو گرفتار کیا جائے گا۔پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کررہے ہیں۔ہم عدالتی نوٹس لے کر پہنچے ہیں-
توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ترجمان پولیس اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی- قانون سب کے لیے برابر ہے۔
عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی، عطا تارڑ کا الزام
عمران خان توشہ خانہ کیس میں مسلسل غیر حاضر رہے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
مجھ سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، عمران خان کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب
رہنما پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔نااہل حکومت کو خبردار کرتا ہوں وہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں۔حکومت ہوش سے کام لیں۔
اپنی اوقات میں رہیں، آئندہ جنرل باجوہ کے خلاف بات کی تو چپ نہیںرہوںگا، پرویزالہی
حماد اظہر نے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی اپیل کردی۔ عمران خان کی ممکنہ گررفتاری کی خبر کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان زمان پارک پہنچنا شروع ہو گئے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے رضاکارانہ طور پر اپنے اثاثے ظاہر کردیے
خیال رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔