کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آگیا- ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی- انٹربینک میں ڈالر اٹھارہ روپےنواسی پیسے مہنگا ہوگیا- ایک ڈالر 285 روپے کا ہو گیا-
نئی شرح سود سے پہلے ڈالرنے لمبی چھلانگ لگائی- انٹربینک میں ڈالر اٹھارہ روپےنواسی پیسے مہنگا ہو گیا ،ایک ڈالر کی قیمت دو سوپچاسی روپے ہوگئی،مہنگائی کےنئے طوفان کاخدشہ پیدا ہوگیا-
آئی ایم ایف کی شرائط کے بعد ڈالر کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے- جہاںتاجر حیران ہیں- شہری بھی پریشان ہیں- کاروباری طبقے کو فکر لاحق ہوگئی ہے- مارکیٹ کی صورتحال بھی ہر لمحہ تبدیل ہورہی ہے-