میگامنی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو نیب کا بلاوا

NAB BILAWAL ASIF MONEY LAUNDRING CASE

بینکنگ کورٹ کراچی نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ سنا دیا، آصف زرداری، فریال تالپور سمیت تمام ملزموں کی ضمانتیں منسوخ ہوگئیں۔ آصف زرداری کہتے ہیں کیس منتقلی سے فرق نہیں پڑتا۔ اپنے وکلا سے قانونی مشاورت بھی کی۔ نیب راولپنڈی نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوکو 20 مارچ کو طلب کیاہے۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانتیں منسوخ ہوگئیں۔ میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔۔

نیب راول پنڈی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بیس مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم کا سابق صدر اور بلاول بھٹو سے تحقیقات کےلیے سوالنامہ بھی تیار ہے۔

بینکنگ کورٹ کراچی میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو انور مجید کے بیٹے نمر مجید،ذوالقرنین اور علی کمال مجید عدالت میں موجود تھے۔حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو بھی لایا گیا تھا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے زر ضمانت واپس کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

آصف زرداری کچھ دیر بعد عدالت پہنچے۔انہوں ںے کہا کہ کیس کی منتقلی سے فرق نہیں پڑتا ۔ قانونی ماہرین اس کے متعلق بتاسکتے ہیں۔ سابق صدر کےوکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا نیب کو گرفتاری کا اختیار ہے،تفتیش کا نہیں ۔

بینکنگ کورٹ کا فیصلہ آتے ہی انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذولقرنین، علی کمال عدالت سے فرار ہوگئے.جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملوث ایک اور ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نجم الزمان کو چار روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *