عمران خان کا آڈیو لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط

IMRAN KHAN AND SC

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آڈیو لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط لکھ دیا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کون سا قانون کسے خفیہ ریکارڈنگز کا حق دیتا ہے؟ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ آڈیو لیکس معاملے پر میری درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

عمران خان نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے آڈیو لیکس تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست دائر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس کے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے پٹیشن واپس کر دی۔

پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرے، چیف جسٹس آف پاکستان

متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل تاحال مقرر نہیں کی گئ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اِن چیمبر اپیل کو 8 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *