6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سےمجموعی اموات 41 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ترکیےمیں زلزلےسے اموات 35 ہزار 418 ہوگئیں جبکہ شام میں 5 ہزار 800 افراد ہلاک ہوئے۔
بلوچستان زلزلے سے لرز اٹھا، ہرنائی میں شدید تباہی، درجنوں مکانات منہدم اور 20 افراد جاں بحق
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ 22 لاکھ سے زائد افراد ترکیے کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کو چھوڑ چکے ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ ملبے سے آخری شخص کو نکالنے تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے 4000 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے
رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی زلزلے کے ملبے سے ریسکیو کا کام جاری ہے، گزشتہ روز ترک شہر انطاکیہ میں 208 گھنٹے بعد ملبے سے 65 سال کے شخص اور 15 سال کی لڑکی کو زندہ نکالا گیا۔
مودی تیسری مرتبہ الیکشن جیت کر بھارت کو ہندو ملک قرار دے گا، امریکی اخبار کا دعویٰ
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیے میں گزشتہ روز امدادی سرگرمیوں کے درمیان ملبے سے 9 افراد کو زندہ نکالا گیا۔
فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف لاکھوں افرد کا احتجاجی مظاہرہ