کہانی ختم ہوچکی، عمران خان کے سلیکٹرز گھر چلے گئے، مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی، مریم نواز

maryum nawaz

مسلم لیگ نوازکی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے سلیکٹرز گھر چلے گئے ان کی کہانی ختم ہوچکی، مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی، الیکشن سے وہ ڈرتا ہے جو سلیکٹ ہو کر آتا ہے۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے صرف عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں، شہباز شریف کے پنجاب کے 10 سال اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 10 سال کا موازنہ ہوگا، خیبرپختونخوا 2023ء میں بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، موازنہ ہوگا تو نواز شریف کے 4 سال اور عمران خان کے 4 سال کا ہوگا۔

مہنگائی نیا طوفان آنے کو تیار، 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگیں‌گے

مریم نواز نے کہا کہ اسحاق ڈار قوم کی جانب سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے ہیں حالاں کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں کرنے چاہیے تھے بلکہ مذاکرات اسے کرنے چاہیے تھے جس نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا۔

سیاسی گیم اسکورنگ کرکے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ڈالر 100 روپے سے کم تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، یہ وہی شخص ہے جو کہتا تھا آلو پیاز کی قیمت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بالکل درست کہتا تھا یہ قیمتیں کم نہیں بلکہ بڑھانے کے لیے آیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنرکو الیکشن کی تاریخ کیلئے خط

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، عمران خان کا کچن بھی کوئی اور چلاتا ہے کیونکہ اس کی اپنی کوئی آمدنی نہیں، اسے عوام کے کٹہرے میں کھڑا کرکے پوچھنا چاہیے کہ ملک کو گروی کیوں رکھا؟

صوبہ خیبرپختوںخوا کو دیے گئے 471 ارب روپے کا آڈٹ ہونا چاہیے، وزیراعظم کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک ہچکولے کھاتا ہے تو نوازشریف کو بلایا جاتا ہے کہ ملک ٹھیک کرو، کل سنا کہ وہ شخص کہہ رہا ہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، عمران خان نے مان لیا کہ وہ چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتا رہا ہے۔

عمران خان کے ساتھ جو ہوگا مکافات عمل ہوگا، زندگی اب روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی، الیکشن سے وہ ڈرتا ہے جو سلیکٹ ہو کر آتا ہے، ہم الیکشن ہارنے کے لیے نہیں جیتنے کے لیے آئے ہیں، مسلم لیگ ن میدان میں موجود ہے اور الیکشن کی تیاری شروع کرچکی ہے، تمہاری 2018ء والی سلیکشن کمیٹی ٹوٹ چکی ہے، اب وہ سلیکٹرز نہیں رہے جو تمہیں لائے تھے عمران خان کے سلیکٹرز گھر چلے گئے ہیں اب ان کی کہانی ختم ہوچکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *