قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کیلئے فرنچائز کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے- نئی ذمے داریوں کے باعث اب کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا-
پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
کامران اکمل نے کہا کہ جب بھی موقع ملے گا تھوڑی بہت کرکٹ کھیل لوں گا- سلیکٹر بننا اور کوچنگ کرنا ایک نیا رول ہے۔
قومی کرکٹر امام الحق کے دل میں بھی دولہا بننے کی خواہش مچلنے لگی
کامران اکمل نے کہا کہ ابھی میری کافی کرکٹ باقی تھی، قومی ٹیم میں آنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر کارکردگی دکھانی ہوتی ہے- اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں، میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی ۔
دو ہزار اٹھائیس کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا امکان