لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔
پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ سمیت 43 ارکان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا- جسٹس شاہد کریم نے 43 سابق ایم این ایز کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ممبران اسمبلی نے استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لئے تھے- ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے-
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
درخواست میں سپیکر کا 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا نوٹیفکیشن چیلنج کیاگیا تھا- عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔