پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ 10 مارچ کو انڈیا میں ریلیز ہوگی

JOYLAND

پاکستانی ڈائریکٹر صائم صادق کی فلم ’جوائےلینڈ‘ 10 مارچ کو انڈیا میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی دنیا بھر میں ریلیز کی تاریخوں کا اعلان انسٹاگرام میں فلم کے آفیشل پیج پر کیا گیا ہے۔

سپر اسٹار فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کے بعد ’جوائے لینڈ‘ ایک دہائی بعد انڈیا میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج کے مطابق فلم اسپین، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، انڈیا اور مشرقی یورپ کے ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Joyland (@joylandmovie)

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ مشرقی یورپ کیلئے ایچ بی او نے فلم کے حقوق حاصل کیے ہیں جبکہ اٹلی، لاطینی امریکا اور اسرائیل کیلئے بات چیت جاری ہے۔

جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

واضح رہے کہ فلم کو ہم جنس پرستی کے متنازعہ موضوع پر پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا ہے اور پنجاب حکومت نے صوبے میں اس کی نمائش پر پابندی بھی لگائی تھی۔

منا بھائی ایم بی بی ایس کے دو کردار سنجے اور ارشد ایک ساتھ جلوہ افروز ہونگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *