ترکیہ اور شام میں سات اعشاریہ نو شدت کے ہولناک زلزلے سے چار سو سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے متعدد عمارتیں گر گئیں۔
شام میں 237 اور ترکیہ میں چھہتر افراد جاں بحق ہوئے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ہولناک زلزلے سے شام کا شہر دمشق شدید متاثر ہوا۔ ترکیہ کے دس صوبوں میں تباہی پھیلی۔ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی اٹھارہ کلومیٹر، مرکز ترکیہ کے جنوب میں تھا۔
یونان ، لبنان،اردن ،عراق ، جارجیا اور آرمینیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا