پرتگال سے تعلق رکھنے والے کتے کو دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار دے دیا گیا

MOST AGED DOG IN WORLD

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے کتے کو دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار دے دیا۔ بوبی نامی اس کتے کی عمر 30 سال اور 266 دن ہے۔

ایک بیان میں گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ پرتگالی کتے نے یہ ریکارڈ 23 سالہ آسٹریلوی کتے سپائک سے حاصل کیاہے۔

کسان کا عظیم فٹبالر کو خراج تحسین، کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کا خاکہ بنا دیا

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوبی نے تقریباً ایک صدی پُرانا ریکارڈ توڑا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کا ’بلیوے‘ نامی ایک کتا عمر رسیدہ کتا تھا جس کی عمر 29 سال اور 5 ماہ تھی اور وہ 1910 سے 1939 کے درمیان موجود تھا۔

دبئی میں 500 سے زائد روشن ڈرون کا شو، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوبی کی عمر کی تصدیق پرتگالی پالتو جانوروں کے ڈیٹا بیس سے کرالی گئی ہے۔

چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان بز الڈرین کی چوتھی شادی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *