پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے 25 افراد شہید ہوگئے

PESHAWAR BLAST IN MOQSQUE

پشاور کی پولیس لائنز میں مسجد میں دھماکہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق دھماکے میں 25 افراد شہید ہوگئے۔ جبکہ افسوسناک واقعے میں ایک سو بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈںگ اسپتال کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے وقت مسجد میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی۔ دھماکے سے مسجد کی چھت گر گئی۔ جس سے متعدد نمازی ملبے تلے دب کر بھی زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے مسجد کی قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے کے وقت مسجد میں نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جبکہ پولیس لائنز میں ایک ہزار سے زائد نفری موجود تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز میں سی ٹی ڈی اور ایف آر پی پولیس ہیڈ کوارٹر ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ پشاور کے بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے لیے خون کی اشد ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *