نویں اقتصادی جائزے کے لئے آئی ایم ایف کا مشن 31 جنوری کو پاکستان آئے گا

IMF PAKISTAN

نویں اقتصادی جائزے کے لئے آئی ایم ایف کا مشن 31 جنوری کو پاکستان آئے گا، جو نو فروی تک پاکستان میں موجود ہوگا۔

آئی ایم ایف مشن، پاکستان کے معاشی اہداف ،سیلاب کے بعد پیدا صورتحال ،توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کا جائزہ لے گا۔

ڈالر نے اونچی پرواز پکڑ لی مہنگا نہیں انتہائی مہنگا ہوگیا

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نیپرا، ایف بی آر سمیت اوگرا حکام اور دیگر اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

معیشت وینٹی لیٹر پر ہونے کے باوجود پرتعیش اشیا کی بے دریغ درآمد جاری

وزارت خزانہ نے پاکستان دورے کی درخواست کی تھی تاکہ نویں اقتصادی جائزے کے لئے مذاکرات کئے جاسکیں۔

پاناما کی وجہ سے نوازشریف جنرل باجوہ کو معاف نہیں کررہا، عمران خان

مذاکرات کامیاب ہوئے تو ایک ارب ڈالر کی قسط پاکستان کو فراہم کی جاسکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *