وزیراعلی پرویزالہی کہتے ہیں اپوزیشن نے ایک بار پھر نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے معاملات کو متنازع بنا دیا اپوزیشن کا رویہ سیاسی ناپختگی کے مترادف ہے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر کامیاب قرار دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا- اسپیکر سبطین خان، سینیٹر شبلی فراز، راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت اور میاں اسلم اقبال شریک ہوئے-
اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی بارے مشاورت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا- نگران وزیراعلیٰ کیلئے قائم کمیٹی نے اپوزیشن کے عدم تعاون سے متعلق آگاہ کیا-
گورنر حاجی غلام علی نے دستخط کردیے، خیبرپختونخوا اسمبلی اور کابینہ تحلیل
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہی نے کہا نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کوشرم آنی چاہیے- قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے-
عمران خان کو پوری قوت کے ساتھ اقتدار پر بٹھایا گیا مگر اس نے کچھ نہیں کیا، شہبازشریف
وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا- چاہتے ہیں ایسا نگران وزیراعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں نگران حکومت کے امور کو آگے بڑھائے۔