عمران خان کو پوری قوت کے ساتھ اقتدار پر بٹھایا گیا مگر اس نے کچھ نہیں کیا، شہبازشریف

PM SHEHBAZ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو پوری قوت کے ساتھ اقتدار پر بٹھایا گیا مگر عمران خان نے کچھ نہیں کیا اور پاک فوج کی کاوشوں کو ضائع کیا الٹا 60 ارب کی سرمایہ کاری کرنے والے دوست ملک چین پر الزامات عائد کرکے سی پیک کا جنازہ نکال دیا۔

وزیرآباد واقعے میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں ہم اپنا محافظ سمجھتے ہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی، گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں، عمران خان نے پاکستان کے سماج کو تباہ کر دیا، گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں عمران خان نے اس نے معاشرے کو تباہ کردیا۔

توانائی بچت پلان،  مارکیٹیں ساڑھے 8 اور شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا رہا اور کچھ نہیں کیا- گیس اور بجلی کے معاملے میں بھی بدترین غفلت کی گئی، عمران خان نے ایک اینٹ عوامی ترقی کے لیے نہیں لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بڑا محسن کش پیدا نہیں ہوا، مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں کہ جنرل (ر) باجوہ نے عمران خان کی مدد کی،عمران نیازی کو پوری قوت کے ساتھ اقدار پر بٹھایا گیا۔

حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

شہبازشریف نے کہا کہ چین نے ہماری مدد کی اور ہمارے ملک میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور عمران خان نے چین کو ناراض کردیا-

پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

عمران نیازی نے سی پیک کا جنازہ نکال دیا- عمران خان نے پاک فوج کی کاوشوں کو ضائع کیا- اس شخص نے پاکستان کے دیرینہ دوستوں کو ناراض کیا اور دور کیا- 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا شکر کرنے کی بجائے الزامات لگائے- ہم دوست ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *