والدین ، اساتذہ اور طلبا موسم سرما کی مزید چھٹیاں کیوں چاہتے ہیں؟؟ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس

MURAD RAAS1

والدین ، اساتذہ اور طلبا موسم سرما کی مزید چھٹیاں کیوں چاہتے ہیں؟؟ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کو سوال کا جواب نہ مل سکا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں پنجاب کے وزیر تعلیم نے کہا کہ جب وہ طالب علم تھے تو ایسے ہی موسم میں اسکول جاتے تھے- ان کا کہنا ہے اس سب کے باوجود انہوں‌نے کبھی کوئی شکایت نہیں‌کی تھی-

ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم، ایک چھٹی ہوگی، نئے وزیراعظم کا اعلان

نئی نسل کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہا کہ نہیں‌معلوم نئی نسل کو کیا ہوگیا ہے- مراد راس کا کہنا تھا کہ تعلیم سمیت کسی بھی شعبے میں‌کوئی کچھ نہیں‌کرنا چاہتا-

اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان

وزیر تعلیم پنجاب کا یہ بیان ایسے وقت میں‌ سامنے آیا ہے- جب موسم سرما کی چھٹیوں‌ میں تیسری بار اضافے کی خبریں‌ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں-

پشاور کے سانحہ اے پی ایس کے 8 سال بعد زخم آج بھی تازہ

اس سے قبل پنجاب میں‌ دوسری بار یکم سے آٹھ جنوری تک تعطیلات میں‌ اضافہ کیا گیا تھا- موسم سرما کی چھٹیوں‌ کا اطلاق اکیس دسمبر سے شروع ہوا تھا- جو اکتیس دسمبر تک کے لیے تھا- جس کے بعد چھٹیوں میں‌ ایک ہفتے کا اظافہ کیا گیا تھا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *