فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے بیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے

PELE FOOTBALLER DIED

فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے بیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے- پیلے کی صاحبزادی نے سوشل میڈیا پر عظیم کھلاڑی کی موت کی تصدیق کی، وہ کئی سال سے آنتوں کے کینسر سے لڑ رہے تھے۔

اہلخانہ کے مطابق کینسر کے باعث ان کے کئی اعضا کام کرنا چھوڑ گئے تھے-

رونالڈو کے 700 گول، دنیا کے چھٹے فٹ بالر بن گئے

پیلے دنیائے فٹ بال کے واحد کھلاڑی تھے- جنہوں نے تین مرتبہ ورلڈ کپ جیتا- عظیم فٹ بالر نے اپنے اکیس سالہ کیرئیر میں تیرہ سو تریسٹھ میچز کھیل کر بارہ سو اکیاسی گول کئے-

بھارت کو بڑا دھچکا، فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

پیلے نے اپنے ملک برازیل کی جانب سے بانوے میچز میں ستتر گول کئے- سولہ برس کی عمر میں برازیل فٹ بال ٹیم میں شامل ہونے والے پیلے نے سولہ سال نو ماہ کی عمر میں پہلا انٹرنیشنل گول کیا تھا- پیلے برازیل کی طرف سے گول کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی تھے-

ارجنٹائن 2022 قطر فٹ‌ بال ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا، فرانس کو شکست

پیلے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے اور گول کرنے والے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی ہیں- پیلے کو ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *