وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کردیا

DARESHAK AND CM PUNJAB

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کر دیا۔

حسنین بہادر دریشک نے چند روز قبل ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے تلخ کلامی کے بعد انہیں اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اجازت کے بغیر گفتگو کرنے سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے تھے اور استعفے کی دھمکی دیکر اجلاس سے چلے گئے تھے۔

سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے دوبارہ سیاسی میدان میں‌ قدم رکھ دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ہیں۔

چودھری پرویز الہی آئینی طور پر پنجاب کے وزیراعلی نہیں رہے ،رانا ثنا اللہ

پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی، حسنین بہادر دریشک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے۔

پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر اپنے محکمےکو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں، حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *