بھارت میں‌ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر 5 نوجوان گرفتار

INDIA ARRESTED

بھارتی ریاست بہار میں بیڈمنٹن میچ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے بھوجپور میں ایک بیڈمنٹن میچ کے آخر میں فاتح ٹیم کے کپتان نے ٹرافی اُٹھا کر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف کا بیان

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی دی جاتی ہے اور ٹرافی لینے والا لڑکا اپنی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے پر بی جے پی کے مقامی رہنما نے تھانے میں شکایت درج کرادی- جس پر پولیس نے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا-

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا کی نئی شکل بی ایف7 تیزی سے پھیلنے لگی، حکومت ایکشن میں‌آگئی

گرفتار ہونے والے 5 ملزمان میں سے 4 کی شناخت محمد تنویر عالم، محمد ارمان، کلّو اور سونو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکوں سے تفتیش جاری ہے۔

اروناچل پردیش میں ایل اےسی پربھارت اورچین کےفوجیوں میں جھڑپ کے دوران متعدد فوجی زخمی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کے نام دوسرے ممالک کے نام پر رکھے گئے تھے اور ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کا نام ہی پاکستان تھا۔ اس لیے لڑکوں نے یہ نعرے لگائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *