پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

BILAWAL BHUTTO ZARDARI

پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں پاکستان نے تاریخی فتوحات حاصل کیں۔ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی لیکن افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کےبعد دہشتگرد منظم ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ ن کے خلاف پھٹ‌پڑے، وزیراعظم پر بھی کڑی تنقید

برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں‌ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے اور امید رکھتے ہیں ہمارا ہمسایہ افغانستان ہمارے ساتھ تعاون کرے گا۔

جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

پروگرام کی میزبان کے ایک سوال کے جواب میں‌ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر کوئی افسوس نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات کے قصائی کے الفاظ صرف میں نے دہرائے ہیں یہ پوری دنیا میں رپورٹ ہوچکا ہے-

بلاول بھٹو سے شادی کی خواش مند اداکارہ نے ہاں کردی، جواب کا انتظار

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گجرات کے قصائی کے الفاظ گجرات کے مسلمانوں نے مودی کیلئے کہے ہیں۔ میرا نہیں خیال اس سے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ میں ان کی آواز بنا ہوں۔

وزیراعلیٰ‌ پنجاب اعتماد کا ووٹ‌ لیں، گورنر پنجاب نے اسمبلی اجلاس بلالیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *