وفاقی حکومت نے توانائی بچت قومی پروگرام کا اعلان کردیا- جس کے تحت شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی، نون لیگ کی قانونی ٹیم کا اعتماد کے ووٹ کی آپشن پر جانے کا مشورہ
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- جب کہ مارکیٹیں اور ریسٹورینٹ رات 8 بجے بند کیے جائیں گے-ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں رات 2 بجے تک کھلی ہوتی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 10 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
خواجہ آصف نے کہا کہ 20 فیصد سرکاری ملازمین گھر سے کام کریں گے، مختلف ذرائع سے توانائی کی بچت کرکے معیشت کو اربوں کا فائدہ ہوگا، اس فیصلے سے 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی اور 62 ارب روپے بچائے جاسکیں گے،
ارشد شریف قتل کی تحقیقات، سپریم کورٹکا جے آئی ٹی کو 2 ہفتوںمیںرپورٹپیش کرنے کا حکم
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آئندہ دو روز میں توانائی بچت کے حوالے سے صوبوں تجاویز مانگی جائیں گی، توانائی بچت کا یہ قومی پروگرام ہے۔