وزیراعلیٰ‌ پنجاب اعتماد کا ووٹ‌ لیں، گورنر پنجاب نے اسمبلی اجلاس بلالیا

PERVEZ ILAHI

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔

پنجاب اسمبلی، نون لیگ کی قانونی ٹیم کا اعتماد کے ووٹ کی آپشن پر جانے کا مشورہ

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 دسمبر شام 4 بجے طلب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان کا اسمبلیاں‌ تحلیل کرنے کا اعلان، شہباز کے نواز سے رابطے

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیراعلی پرویز الہٰی اپنے پارٹی صدر اور اراکین کا اعتماد کھو چکے ہیں اور کچھ ہفتوں سے حکومتی اتحادی جماعتوں میں سنجیدہ نوعیت کے اختلافات ہو چکے۔

اپنی اوقات میں‌ رہیں، آئندہ جنرل باجوہ کے خلاف بات کی تو چپ نہیں‌رہوں‌گا، پرویزالہی

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے ایک رکن کو کابینہ میں شامل کیا جبکہ عمران خان نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ سردار حسنین بہادر دریشک کی کابینہ اجلاس کے دوران تلخ کلامی بھی ہوئی۔ سردار حسنین بہادر دریشک مستعفی ہو گئے یہ بھی اختلافات کا شاخسانہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *