نون لیگ کی قانونی ٹیم نے پنجاب اسمبلی میںاعتماد کے ووٹ کی آپشن پر جانے کا مشورہ دے دیا-
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد سیاسی ہلچل ہے۔
عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان، شہباز کے نواز سے رابطے
مسلم لیگ نون کا پنجاب کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت پارٹی صدر شہباز شریف نے کی۔ اجلاس میں پارٹی ارکان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس شرکت کی۔
اپنی اوقات میں رہیں، آئندہ جنرل باجوہ کے خلاف بات کی تو چپ نہیںرہوںگا، پرویزالہی
اجلاس میں اتحادیوں کے ساتھ آئندہ 48 گھنٹوں میں ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کی سیاسی صورتحال اسمبلیوں کی تحلیل کے بیانات پر آئینی قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی
عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی، عطا تارڑ کا الزام
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی کو اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر پنجاب کو باقاعدہ تحریری درخواست جمع کرانے کے آپشن پر اتفاق کیا گیا۔
عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان
نون لیگ نے تمام اراکین پنجاب اسمبلی اور آزاد اراکین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب قاف لیگ سے بھی رابطوں کا ٹاسک چوہدری شجاعت حسین کو دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پاگیا
اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے شہبازشریف نے بتایا کہ آصف زرداری نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے رابطوں کا عندیہ دیاہے۔