کیلاش قبیلے کے تاریخی اور قدیمی تہوار چاؤموس میں چراغاں

کیلاش تہوار

کیلاش قبیلے کے تاریخی اور قدیمی پندرہ روزہ تہوار چاؤموس کا آغاز ہو گیا۔ وادی میں چراغاں کیا گیا ہے۔ لوگ روایتی رقص میں مصروف ہیں۔ مختلف مقامات پر رسومات بھی ادا کی جارہی ہیں۔

وادی کیلاش میں تاریخی قدیمی تہوار سج گیا۔

ہنستے ، مسکراتے، خوشیاں مناتے۔ یہ ہیں کیلاشی قبیلے کے نوجوان۔ جو روایتی تہوار کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔

وادی کیلاش میں ہر طرف رنگوں کی بہار ہے۔ وادی میں چراغاں کیا گیا ہے۔ میلے میں تمام رسومات ادا کی جارہی ہیں۔

تینوں وادیوں چھوئی ناری، منڈاہیک اور شارا بیرایک میں جشن کا سماں ہے۔ ہر کوئی شادمان ہے اور خوشی سے نہال ہے۔ رنگ برنگ ملبوسات پہنے۔ کیلاشی کے قبیلے کے افراد روایتی میلے میں جوش و جذبے سے شریک ہیں-

کیلاش قبیلے کا قدیم تہوار 21 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *