عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی، عطا تارڑ کا الزام

TOSHA KHANA

عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا الزام- ایک پریس کانفرنس میں‌کہا دو ہزار اکیس میں بلغاری کے قیمتی نیکلس، بالیاں اور انگوٹھی خاتونِ اول کو پیش کی گئی۔ اس سیٹ کی قیمت ایک اعشاریہ ایک تین ارب روپے ہے- جس کا تخمینہ اٹھاون لاکھ لگوایا گیا۔ اور صرف انتیس لاکھ توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے۔

عطا تارڑ‌ نے کہا کہ گراف کمپنی کا سیٹ دو ہزار بیس میں‌دوست ملک کی جانب سے خاتون اول کو دیا گیا- جس میں‌ ہیرے جڑے ہوئے تھے- اس سیٹ‌کا تخمینہ تین اعشاریہ تین آٹھ ارب ہے۔ جس کی قیمت عمران خان حکومت نے ایک کروڑ اسی لاکھ روپے لگوائی گئی۔

عمران خان 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختون خوا کی اسمبلیاں‌توڑنے کا اعلان کریں‌گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ ٹریفوگلیو کمپنی کے مختلف زیورات بھی خاتون اول کو تحفے میں ملے۔ جس کی ویلیو پینتالیس کروڑ ہے۔ اس وقت کی حکومت نے دو ہزار انیس کے مہنگے تحفے کی قیمت گیارہ لاکھ روپے لگوائی۔ اور عمران خان اور خاتون اول نے پانچ لاکھ چوالیس ہزار دے کر یہ تحفہ خریدا-

عطا تارڑ نے کہا کہ ان تحائف کے ساتھ عمران خان صاحب کے لیے رولیکس کی گھڑی، کف لنکس، رنگ اور مختلف اشیا بھی گراف کے سیٹ کے ساتھ آئیں۔ خان صاحب نے رولیکس کی وائٹ گولڈ ڈائمنڈ گھڑی کی قیمت اڑتالیس لاکھ روپے لگوائی۔ اور تئیس لاکھ روپے میں رولیکس کا پورا سیٹ خرید لیا۔

عمران خان کے حساب کا وقت آگیا، جواب دینا ہوگا، ہم پیچھا نہیں‌چھوڑیں‌گے، سلیمان شہباز

انہوں‌نے کہا کہ رولیکس کی قیمت کا پتہ کروارہے ہیں۔ کوئی سربراہ مملکت سستی گھڑی تو نہیں دے گا۔ وائٹ گولڈ ڈائمنڈ گھڑی کی قیمت آٹھ دس کروڑ سے کم نہیں ہوسکتی۔ خاتون اول کے تینوں تحائف رولیکس گھڑی کے علاوہ ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے میں توشہ خانہ سے خریدے۔۔ رولیکس گھڑی کو نکال کر جو تحفے خریدے گئے ان کی اصل قیمت پانچ ارب روپے بنتی ہے-

جنرل باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی، ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، عمران خان کا اعتراف

عطا تارڑ نے کہا کہ توشہ خانہ سے خریدے گئے تمام تحائف کی ویلیو تاج پلازہ سکستھ روڈ راول پنڈی سے لگوائی گئی۔ اور یہ رقم ایک کاغذ پر ہاتھ سے لکھی گئی۔ یہ قیمتیں ملی بھگت سے لگائی گئیں۔ یہ نہیں پوچھا گیا کہ قیمتی پتھر کہاں سے آئے۔

عطا تارڑ‌ نے کہا کہ عمران نیازی نے اربوں روپے کی چوری کی۔ پانچ سے چھ ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ یہ شخص اپنے مالی فائدے کے لیے باہر سے آئے تحائف کو اونے پونے خریدتا ہے۔ یہ تحائف توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کروائے گئے تھے۔ ان تحائف کی قیمت وزیراعظم ہاؤس میں لگوائی گئی۔ جس سے لگتا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ان تحفوں سے کتنا لگاو تھا جو شخص دوسروں کی پگڑیاں اچھالتا رہا۔ چور چور کے نعرے لگاتا رہا۔۔ آج وہ اور اس کی اہلیہ پوری قوم کے سامنے اربوں روپے کے چور بن کر کھڑے ہیں۔ یہ مکافات عمل ہے۔

عمران خان کے الزامات، پاک فوج نے تمام دعووں‌کو مسترد کردیا

ابھی بھی وقت ہے۔ عمران خان یہ تحفے توشہ خانہ میں واپس جمع کروادیں۔ مسلم لیگ ن کی پیش کش۔۔ عطا تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی کا کاروبار قیمتی تحفوں کو بلیک مارکیٹ میں بیچنا تھا۔ اور نجانے یہ تحفے اب کہاں پہنچ چکے ہوں گے۔ انسانی میں اتنی سی غیرت اور شرم ہوتی ہے۔ کم از کم گھر کی چیزیں نہیں بیچتا۔۔ ابھی صرف یہ وہ تحفے ہیں جو خاتون اول کو ملے تھے۔ ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔ کہ یہ تحائف اب کہاں ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عمران نیازی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ انہیں جواب دینا ہوگا۔ ابھی تو تحقیقات ہورہی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کو لین دین کا اڈہ بنایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *