ایک آسٹریلوی خاتون نے 107 روز تک روزانہ 42.16 کلو میٹر دوڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
سمرفس فٹبال کلب نے فٹسال چیمپئن شپ2022 اپنے نام کر لی
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ارچنا مرے-بارٹلیٹ نے دوڑ کا آغاز کوئنز لینڈ کے علاقے کیپ یورک سے کیا. جس میں اگست سے اس معمول کا آغاز کیا اور 3 دسمبر کو 107 دن تک لگاتار میراتھن(خواتین کی) کے برابر فاصلہ طے کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
View this post on Instagram
کرکٹر اظہر علی کے 76سالہ والد نے میراتھون میں گولڈمیڈل جیت لیا
اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی رنر کیٹ جیڈن کے پاس تھا۔ انہوں نے رواں سال کے ابتداء میں 106 دن تک تواتر کے ساتھ دوڑ کا ریکارڈ بنایا تھا۔
کینیڈا کے ایک فارم ہاوس سے 20 شترمرغ فرار، پولیس شتر مرغ پکڑتی رہی
ارچنا اپنے اس پروجیکٹ کو ’ٹِپ ٹو ٹو 2022’ یعنی سر سے پیر تک کا نام دیتی ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے شمالی سِرے کیپ یورک سے بھاگنے کا سلسلہ شروع کیا اور اپنی 150 ویں میراتھن دوڑ ریاست وِکٹوریا کے شہر میلبرن کے علاقے پورٹ میلبرن میں مکمل کرنا چاہتی ہیں جو ملک کا سب سے جنوبی یعنی نچلا حصہ ہے۔