ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باظابطہ منظوری

ریکوڈک منصوبہ

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باظابطہ منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

گوگل نے 2022 کے لیے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظور ریکوڈک پراجیکٹ فنڈنگ پلان کی توثیق کی گئی جبکہ اجلاس میں ریکوڈک منصوبہ کی تنظیم نو پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے جبکہ کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر ریکوڈک معاہدوں پر دستخط کی منظوری دے دی اور 15 دسمبر کو ریکوڈک معاہدے پر حتمی دستخط ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے نئے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دے دیا

ریکوڈک سے متعلق اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر خزانہ، وزیر تجارت، وزیر اقتصادی امور کو شامل کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 10 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

کمیٹی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کر کے انہیں اعتماد میں لے گی جبکہ ریکوڈک معاہدے میں تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے ترمیم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *