اروناچل پردیش میں ایل اےسی پربھارت اورچین کےفوجیوں میں جھڑپ کے دوران متعدد فوجی زخمی ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کے روز بھارت اور چین کی فوج کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول کی سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں دونوں اطراف کے چند فوجی معمولی زخمی ہوئے۔ اور اس کے بعد دونوں ممالک کی افواج پیچھے ہٹ گئیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ کےدوران 30سے زائد بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔جھڑپ توانگ سیکٹر میں یانگ ژی کے علاقے میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے نئے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دے دیا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعے کو چینی فوجیوں نے ایل اے سی عبور کیا اور انڈین فوج نے انہیں پوری طاقت سے روکا۔
پاک فوج کو بہت پیشہ ورانہ اور نڈر پایا، بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاک فوج کے معترف
واضح رہے کہ ایل اے سی کے توانگ سیکٹر پر حد بندی کے تنازع کی وجہ سے یہ تصادم 2006 سے جاری ہے۔توانگ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں دونوں اطراف حد بندی کے اپنے اپنے دعوے کے تحت گشت کرتی ہیں۔
بھارت اورچین کےدرمیان2020میں گلوان کےعلاقےمیں بھی شدیدلڑائی ہوئی تھی۔گلوان میں لڑائی کےدوران 20بھارتی فوجی مارے گئےتھے۔