عمران خان کے لانگ مارچ پر حملے کا مقدمہ 5 روز بعد پولیس کی مدعیت میں درج

IMRAN KHAN ATTACKED

عمران خان کے لانگ مارچ پر حملے کا مقدمہ پانچ روز بعد پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر منظرعام پر آگئی۔ مقدمہ وزیرآباد تھانے کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیاہے-

نوید ولد بشیر کو فائرنگ کا ملزم نامزد کیا گیا ہے-مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دیگر قائدین کے ساتھ کنٹینر پر اللّٰہ والا چوک سے وزیر آباد آرہے تھے-

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے الزامات، پاک فوج نے تمام دعووں‌کو مسترد کردیا

تقریباً شام چار بجےکے قریب ملزم نوید نےکنٹینر کے بائیں جانب سے پستول سے فائرنگ کردی۔

متن کے مطابق کنٹینر پر سوار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوئے. فائرنگ سے جلوس میں شامل معظم گولی لگنے سےدم توڑ گیا-

ضرور پڑھیں:عمران خان کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ جلوس میں شامل ایک کارکن حسن ابتسام نے فائرنگ کرنے والےکو پکڑنےکی کوشش کی- اس وجہ سے حملہ آور مزید فائر نہ کر سکا۔ عمران خان بعد از طبی امداد لاہور روانہ ہو گئے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *