چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا۔ شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر فیصل واوڈا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔
فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکالے جانے کے نوٹیفکیشن پرعمران خان کےدستخط موجود ہیں۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ فیصل واوڈا سے دو روز میں جواب طلب کیا گیا تھا۔
بنیادی رکنیت ختم ہونے کا نوٹی فیکیشن
یہ بھی پڑھیں:صحافی ارشد شریف کینیا میںپولیس کی فائرنگ سے شہید ہوگئے
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔ لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جا رہی ہے، عوام ہر چیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں-