صحافی ارشد شریف کینیا میں‌پولیس کی فائرنگ سے شہید ہوگئے

ARSHAD SHARIF 1

کینیا کے سینیئر پولیس افسر نے ارشد شریف پر فائرنگ کی تصدیق کردی- کینین میڈیا کے دعویٰ کے مطابق صحافی ارشد شریف کو پولیس نے شناخت میں غلطی پر ہلاک کیا۔ ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی تھی۔ پولیس کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے روڈ بلاک کیا گیا تھا۔

کینین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ارشد شریف مبینہ طور پر روڈ بلاک کی خلاف ورزی کے دوران پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ کینین میڈیا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف گولی لگنے سے جانبر نہ ہوسکے۔ جبکہ ان کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات انڈیپنڈنٹ پولیسنگ ۔۔اوور سائٹ۔۔ اتھارٹی کرے گی۔ اور اس کیس سے متعلق تمام تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ادھر پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے مزید پیشرفت اور پولیس رپورٹ کا تاحال انتظار ہے۔ ارشد شریف کی میت نیروبی کے مردہ خانے میں موجود ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے کوششیں جاری ہیں- ارشد شریف سے متعلق جاری قیاس آرائیاں افسوسناک ہیں، کینیا میں پاکستانی سفیر پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔ حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *