فاسٹ بالر نسیم شاہ نے بلے سے شارجہ میں بازی پلٹ دی۔ دو چھکے لگا کر میچ افغانستان سے چھین لیا- ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوںگی-
شارجہ میں سنسنی خیر مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی۔ ایک سو تیس رنز کا ہدف آخری وکٹ پر چار گیندیں پہلے حاصل کیا۔
افغانستان کے خلاف ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی باری لڑکھڑا گئی۔ ایک کے بعد ایک وکٹ گنوائی۔ بلے باز آتے رہے اور جاتے رہے۔ آپے سے باہر افغان کھلاڑی میچ کا منظر بدلتے دیکھ کر اسپورٹس مین اسپرٹ ہی بھول گئے۔
افغان کھلاڑی گرین شرٹس پر جملے بازی کرتے رہے- پاکستانی بلے باز آصف علی سے افغان باولر نے بدتمیزی بھی کی۔ پھر آخری اوور میں آخری وکٹ پر گیارہ رنز کا ہدف بچا۔
فضل فاروقی کے سامنے نسیم شاہ آئے اور پہلی دو گیندوں پر سب بدل گیا۔ نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر افغان کھلاڑیوں کو رلا دیا۔