ہانگ کانگ کیخلاف فتح کے بعد پاکستان کا اپنی 70سالہ کرکٹ کی تاریخ کا اہم اعزاز

ASIA CUP PAK WON AGIANST HONKKONG

ہانگ کانگ کیخلاف فتح کے بعد پاکستان نے اپنی 70سالہ کرکٹ کی تاریخ کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا- ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کوہرا دیا- یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر پاکستان نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔پوری ٹیم صرف 10 عشاریہ 4 اوورز میں 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن فلم انڈسٹری میں بطور موسیقار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کو تیار

ہانگ کانگ کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے اپنی 70سالہ کرکٹ کی تاریخ کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کرکٹ‌ماہرین کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو 1952 میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا اسٹیٹس ملا- گرین شرٹس نے اپنی 70 سالہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی فارمیٹ میں کسی بھی مخالف ٹیم کو 10 اعشاریہ 4 اوورز ( 64 گیندیں) میں آؤٹ کیا ہے۔

ہانگ کانگ کے خلاف یہ کامیابی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کے اعتبار سے بھی سب سے بڑی فتح ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرایا تھا۔ مجموعی طور پر کسی بھی ٹیم کی جیت کا یہ نواں بڑا مارجن ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ کا 38 پر آل آؤٹ ہوجانا آئی سی سی کے کسی بھی فل ممبر ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کا کم ترین ٹوٹل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *