شہبازگل کو مزید ٹیسٹوں کے لیے وارڈز میں‌منتقل کردیا گیا

SHEHBAZ GILL IN PIMS

شہباز گل کو مزید ٹیسٹوں کے لیے امراض قلب کے شعبے سے دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ میں بھی دو ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

شہباز گل کو پمز میں امراض قلب کے شعبے سے ٹیسٹوں کےلیے دوسرے وارڈ منتقل کیا گیا- جہاں ان کے سی ٹی سکین کے بعد انہیں واپس کارڈیالوجی وارڈ شفٹ کر دیا گیا۔ شہباز گل کے گزشتہ رات ہونے والے ٹیسٹ دوبارہ کیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں مزید دو ڈاکٹرز کو شامل کر لیا گیا۔ میڈیکل بورڈ نیورو آرتھو سرجری ،کارڈیالوجی، پمونالوجی سمیت 6 ڈاکٹرز پر مشتمل ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل سے بورڈز کے ڈاکٹرز کے علاوہ کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں۔ میڈیکل بورڈ ذرائر کے مطابق گزشتہ رات رہنما پی ٹی آئی شہباز گل بہت اسٹریس میں تھے ،آج مکمل آرام کا کہا گیا-

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیاگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو بچپن سے سانس کی تکلیف ہے- ادویات بھی دی گئی ہیں۔

گزشتہ رات اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عدالتی حکم پر شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا تھا- جس کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *