پاکستان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

GA TEST

پاکستان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی- شاہینوں‌نے دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 342 رنز کا ہدف چار چھ وکٹوں پر حاصل کیا۔ عبداللہ شفیق 158 اور محمد نواز 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میزبان ٹیم کو 123 ویں اوور میں میچ میں واپس آنے کا موقع ملا تھا جو ناقص فیلڈنگ کی نذر ہو گیا۔

دھاننجایا ڈی سلوا کے اوور کی پانچویں گیند پر عبداللہ شفیق کا کاسن راجیتھا آسان کیچ نہ پکڑ سکے۔ عبداللہ شفیق اس وقت تک 152 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
آخری روز پاکستان کی بیٹنگ
گال ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے تین وکٹوں پر 222 رنز سے اننگز کو آگے بڑھایا۔ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 120 رنز درکار تھے جس کے تعاقب میں محمد رضوان اس وقت اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جب ٹیم کا مجموعی اسکور 276 تک پہنچا۔

رضوان دو چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنا سکے۔ پانچویں وکٹ پر عبداللہ شفیق اور آغا سلمان کے درمیان 22 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور 298 کےمجموعی اسکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ کر گئی۔ ہدف کے حصول کی صورت میں پاکستان کو دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہو جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ سیریز جیتنے والی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں اوپر چلی جائے گی۔

اس وقت سری لنکا 54 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 44 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *