پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 15 نشستیں‌حاصل کرلیں

PTI FLAG

پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے بیس میں سے پندرہ نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی۔ غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن چار اور ایک نشست پر آزاد امیوار نے کامیابی کا جھنڈا گاڑھا۔

پنجاب کا ضمنی انتخابات کا معرکہ پی ٹی آئی نے سر کرلیا۔ خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 میں پی ٹی آئی کے ملک حسن اسلم خان جیت گئے۔آزاد امیدوار محمد آصف ملک دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 90 بھکر دو میں پی ٹی آئی کے عرفان اللہ خان نیازی نے کامیابی سمیٹی، مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 97 فیصل آباد ون میں پی ٹی آئی کے علی افضل ساہی نے میدان مارلیا۔ ن لیگی امیدوار محمد اجمل کامیاب نہ ہوسکے۔ پی پی 125 جھنگ میں تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم نے فتح اپنے نام کی۔ ن لیگی امیدوار فیصل حیات پیچھے رہ گئے۔

پی پی 127 جھنگ میں پی ٹی آئی کے مہر محمد نواز فاتح ٹھہرے۔ ن لیگ کے مہر محمد اسلم کو شکست ہوئی۔پی پی 140 شیخوپورہ میں پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ورک نے مسلم لیگ ن کے میاں خالد محمود کو شکست دی۔ پی پی 202 ساہیوال 7 میں تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور نے اپ سیٹ کرتے ہوئے ملک نعمان لنگڑیال کو ہرادیا۔ پی پی 224 لودھراں میں پی ٹی آئی کے محمد عامر اقبال شاہ نے مسلم لیگ ن کے زوار حسین وڑائچ کو شکست دی۔ پی پی 272 مظفر گڑھ میں پی ٹی آئی کے محمد معظم علی خان کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کی سیدہ زہرا باسط بخاری دوسرے نمبر پر رہیں۔

پی پی 282 لیہ میں تحریک انصاف کے قیصر عباس خان نے کامیابی سمیٹی۔ مسلم لیگ ن کے محمد طاہر رندھاوا کو شکست ہوئی۔پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں پاکستان تحریک انصاف کےسردارمحمدسیف الدین کھوسہ نے مسلم لیگ ن کے عبدالقادر خان کو ہرا دیا۔ملتان میں پی پی 217 میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے ن لیگ کے سلمان نعیم کو شکست دی۔ لاہور کے حلقہ پی پی 158 کی نشست پی ٹی آئی کے محمد اکرم عثمان نے جیتی۔ ن لیگ کے رانا احسن کامیاب نہ ہوسکے۔

پی پی 167 میں تحریک انصاف کے شبیر احمد نے ن لیگ کے نذیر چوہان کو میدان سے باہر کردیا۔ پی پی 170 لاہور میں تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس ن لیگ کے محمد امین ذوالقرنین کوہرا کر فاتح ٹھہرے۔لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں مسلم لیگ ن کے ملک اسد علی کھوکھر نے تحریک انصاف کے محمد نواز اعوان کو شکست دی۔ پی پی 237 بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے فدا حسین تحریک انصاف کے سید آفتاب رضا کو ہرا کر فاتح ٹھہرے۔ پی پی 273 مظفر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے محمد سبطین رضا نے تحریک انصاف کے یاسر عرفات خان کو ہرایا۔

پی پی 7 راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کامیاب ٹھہرے۔انہوں ںے تحریک انصاف کے احمد شبیر اعوان کو صرف انچاس ووٹوں سے شکست دی۔

پی پی 228 لودھراں کی نشست آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین نے تحریک انصاف کے امیدوار عزت جاوید خان کو ہرا کر جیت لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *